جمعتہ المبارک: 7 ہزار سے زائدپولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی

جمعتہ المبارک: 7 ہزار سے زائدپولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی

  

لاہور(کرائم سیل)ایس ایس پی آپریشنز محمد باقررضا نے کہا ہے کہ لاہور پولیس رمضان المبارک میں لوگوں کو پر امن ماحول میں عبادتوں کی ادائیگی کے دوران فول پروف سکیورٹی مہیا کر رہی ہے۔ جمعتہ المبارک کے سلسلہ میں مساجد و امام بارگاہوں میں 7000 سے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے گزشتہ روز رمضان المبارک کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید :

علاقائی -