پیر مکی میں زہریلا تبرک کھانے سے خاتون جاں بحق

پیر مکی میں زہریلا تبرک کھانے سے خاتون جاں بحق

لاہور(کر ائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی اشیاء کھانے سے ایک خاتون جاں بحق،تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیل کے مطابق پیر مکی کے علاقہ میں نامعلوم خاتون کو نوسربازوں نے زہریلا تبرک کھلاکر ہلاک کردیا اورزیورات و نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ ورثا کی تلاش جاری ہے ،شاہ جمال کے علاقہ میں نوسربازوں نے دو بھائیوں عمران اور کامران کو نشہ آور مشروبات پلاکر بیہوش کردیا اور نقدی لیکر فرار ہوگئے جبکہ جوہر ٹاؤن بس اسٹینڈ پر بیس سالہ نوجوان نوسربازی کا شکار ہوگیا۔

مزید : علاقائی