ریس کورس، نجی بنک کے سٹور روم میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہ ہوا

ریس کورس، نجی بنک کے سٹور روم میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہ ہوا

لاہور(کر ائم سیل )ریس کورس کے علاقہ میں واقع ایک نجی بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں قمیتی فرنیچر و دیگر سامان جل گیا اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ نجی بنک کے سٹور روم میں اچانک آگ لگ گئی چند ہی منٹوں میں آگ نے سٹور روم اور آفس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دھواں کی وجہ سے عملہ بنک سے باہر چلا گیا اور فوری طور پر امدادی ٹیم کو اطلاع کردی جبکہ معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید : علاقائی