صوبائی دارالحکومت ،چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر 2 شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ،چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر 2 شہری زخمی

 لاہور(کرائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دوشہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔گلشن راوی اردو نگر میں واقع میڈیکل سٹور پر دوڈاکو گھس آئے اورسکیورٹی گارڈمنیر حسین کو قابو کرنے کی کوشش میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا ، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہواجسے اس کا ساتھی موٹرسائیکل پر بیٹھا کرفرار ہوگیا۔ فیصل ٹاؤن میں واقع ٹی سی ایس کے دفتر میں دوڈاکو گھس آئے اور دفتر سے 60ہزار کی نقدی اور مو بائل چھین کر مزاحمت پر اسلحہ کے بٹ مار کر بہرام خان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔دیگر وارداتوں میں نواب ٹاؤن جے بلاک میں ہارون ملک کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ 20ہزار لوٹ لیے ۔نواں کوٹ میں مظہر حسین کے گھر میں بھی دوڈاکو گھس آئے اور 70ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گرین ٹاؤن میں منیر صدیقی کی فیملی سے 9لاکھ،ڈیفنس سی میں فریدہ سے تین لاکھ،فیکٹری ایریا میں ادیب سے 58ہزار،گلشن اقبال میں فہد کی ہمشیرہ سے 75ہزار،شادمان میں وقاص اور فیملی سے 42ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے۔ کوٹ لکھپت میں نسیم اور ڈیفنس سی میںآصف سے مو ٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی گئی۔ گلشن اقبال نشتر بلاک میں جلال کے گھر سے 25لاکھ اور شمالی چھاؤنی طفیل روڈ پر لبنٰی کے گھر سے 18لاکھ کی نقدی اور زیورات چوری کر لئے گئے اور مغل پو رہ میں نثار،شالیمار میں واصف اور جوہرٹاؤن سے احمد کی گاڑیاں اور لوئرمال یاسر اور عرفان،مصری شاہ میں محسن،ساندہ میں اسد،سمن آباد میں حارث،گلشن اقبال میں فہیم،ٹاؤن شپ میں عاطف،نواب ٹاؤن میں کاشف اور ثاقب کی مو ٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی