کرنٹ سے جلس جانیوالی دو بچیوں کا باپ مقدمہ درج نہ ہونے پر آئی جی آفس پہنچ گیا

کرنٹ سے جلس جانیوالی دو بچیوں کا باپ مقدمہ درج نہ ہونے پر آئی جی آفس پہنچ گیا

لا ہور (کرا ئم سیل ) تھا نہ سمبڑیالکے علاقہ میں کر نٹ لگنے سے جھلس کرشد ید زخمی ہو نے وا لی کم سن2 لڑ کیو ں کا والد پو لیس کے گیپکو اہلکارو ں کے خلا ف کا رروا ئی نہ کر نے پر آ ئی جی آ فس پہنچ گیا ، جبکہ معصوم بچیو ں کومیو ہسپتال میں طبی امدا د دی جا ر ہی ہے حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔ تفصیل کے مطا بق سمبڑیال سلطا ن پو ر ہ کے ر ہا ئشی 2بیٹیو ں کا با پ محمد تا ج جو محنت مزدوری کرتا تھا ، متا ثر ہ شخص کے مطا بق 19جو ن کو اس کی دونو ں بیٹیا ں6سا لہ آ منہ اور 4سا ل عرو ج صبح کے اوقات میں سکو ل جا ر ہی تھیں کہ بجلی کاکھمبا چھونے سے ان کو کرنٹ لگا جس سے ان کا جسم بری طرح جھلس گیا۔دونوں بچیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا،ڈا کٹرو ں کے مطابق دونوں بچیوں کا جسم 70فیصد جسم کاحصہ جھلس گیا ہے جس پر انہیں فوری طور پر لا ہور کے میو ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا ۔ محمد تا ج نے متعلقہ تھا نہ میں گیپکوکے اہلکارو ں کے خلا ف در خواست دے دی جس پر پو لیس کارروا ئی نہیں کر ر ہی ، گزشتہ روز تا ج محمد انصاف کے لئے آ ئی جی آ فس پہنچ گیا ۔ متاثر ہ شخص کا مز ید کہنا تھا کہ اسکی بیٹیو ں کی حا لت انتہائی تشویشنا ک ہے ڈا کٹروں نے دونوں کی ٹا نگیں کا ٹنے کا بتا یا ہے ۔

مزید : علاقائی