’’چلو کوئی گل نئیں‘‘

’’چلو کوئی گل نئیں‘‘
’’چلو کوئی گل نئیں‘‘

  

لاہور(کرائم سیل) گزشتہ روز کینال روڈ رپر جیل روڈ انڈر پاس کے قریب ایک ٹریفک وارڈن موٹر سائیکلوں کو روک کر چیکنگ کر رہا تھا اتنے میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے اس کے پاس سے گزر گئے ۔عینی شاہدین محمد رزاق اور فرقان نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روکنے ک کوشش بھی کی لیکن وہ نہ رکے جس پر ٹریفک وارڈن نے ان کیخلاف کارروائی کے ارادے سے اپنی 250سی سی ہیوی بائیک سٹارٹ کی اور ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن چند قدموں کے فاصلے پر چل کے ہی اس کی ہیوی بائیک بند ہو گئی اس کا پیٹرول ختم ہو چکا تھاجس پر ٹریفک وارڈن نے ایک رکشہ والے کی مدد لی تاکہ موٹر سائیکل کو پٹرول پمپ تک پہنچایا جائے۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کے پاس ہیوی بائیکس ہونا تو اچھی بات ہے لیکن اگر ان میں پٹرول ہی نہیں ہو گا تو وہ کس کو پکڑیں گے۔

مزید : علاقائی