کم روشنی کے باعث میچ کا تیسرے روز کا کھیل ختم،سری لنکا کے 315رنز کے جواب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصا ن پر59اوورز میں171رنز بنالیے

کم روشنی کے باعث میچ کا تیسرے روز کا کھیل ختم،سری لنکا کے 315رنز کے جواب میں ...
کم روشنی کے باعث میچ کا تیسرے روز کا کھیل ختم،سری لنکا کے 315رنز کے جواب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصا ن پر59اوورز میں171رنز بنالیے

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبو میں کھیلے جار ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  دوسرا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے باعث روک دیا گیاہے، اب تک پاکستان نے سری لنکا کے 315رنز کے جواب میں دووکٹوں کے نقصان پر59اوورز میں 171رنز بنالیے ہیں اور پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے 6رنز درکار ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزا دنے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ زیادہ کریز پر جم کر کھیل نہ پائے اور 8سکور پر میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پولین لو ٹ گئے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 69رنز بنائے اور پرساد کی گیند پر چندی مال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 64اوریونس خان23رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سری لنکا پاکستان کے 138رنز کے جواب میں 315رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے جس کے بعد سری لنکا نے پاکستان پر 177رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

قومی ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان ، ذولفقار بابر اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکاکی جانب سے جے کے سلوا 80رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان اینجلیو میتھیوز 77رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -