پاکستان چین سے مجموعی طور پر 17 جنگی ہیلی کاپٹر زیڈ10 خریدے گا

پاکستان چین سے مجموعی طور پر 17 جنگی ہیلی کاپٹر زیڈ10 خریدے گا
پاکستان چین سے مجموعی طور پر 17 جنگی ہیلی کاپٹر زیڈ10 خریدے گا

  

بیجنگ( صباح نیوز) چین کا پاکستان کو تین جنگی ہیلی کاپٹر کی جلدی میں فراہمی کا مقصد روس کا مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان چین سے 17 جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 خرید ے گاان میں سے رواں برس کے آخر میں پردو مزید ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کئے جائیں گے۔چائنہ ٹائمزکے مطابق پاکستان پہلا ملک ہے جو چین سے جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 خریدرہا ہے۔اخبار نے برطانوی دفاعی جریدے آئی ایچ ایس جین کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ برس روس اور پاکستان نے فوجی خریداری پر تعاون بڑھانے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ، جس کے تحت روس پاکستان کو 20 ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ روس اور پاکستان کے درمیان مزید دفاعی سودوں پر بھی بات چیت جاری ہے اور معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ ان میں شارٹ سے میڈئم رینج کے زمین سے فضا میں مار کرنے و الے میزائل Pantsyr-S1، طیارہ شکن آرٹلری ہتھیاروں کا نظام، جنگی ہیلی کاپٹر Mi-28Eاور میزائل سسٹم9K37 Buk Grizzly شامل ہیں۔ پاکستان ایک ہی وقت میں چین اور روس سے خریدے گئے ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کوشش میں ہے کہ وہ چین کے روایتی گاہک تھائی لینڈ، میانمار اور پاکستان کو اپنی طرف منتقل کرے جبکہ چین دفاعی سازوسامان کی مارکیٹ سے روس کو باہر کرنا چاہتا ہے۔ چینی ملٹری نیوز ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے حوالے کیے جانے والے تین چینی ساختہ CAICZ-10 جنگی ہیلی کاپٹر زکی آن لائن تصاویر زیر گردش ہیں۔اس کی وجہ چینی اور روسی ہتھیاروں کے نظام کے درمیان موازنہ ہے۔ بعض روایتی شعبوں میں روسی دفاعی صنعت کو برتری حاصل ہے۔ سویڈن کے تھنک ٹینک کے مطابق دنیا میں اسلحہ کادوسرا بڑا برآمد کنندہ ملک روس ہے جو56 ممالک کو ہتھیار برآمد کرتا ہے۔ روس کے مجموعی برآمدی اسلحے میں سے 60فیصد اسلحہ صرف تین ممالک چین، بھارت اور الجیریا کو برآمد ہوتا ہے۔ چین عالمی ہتھیاروں کی مارکیٹ میں نووارد سہی،اب یہ تیسرا بڑا دفاعی برآمد کنندہ ہے۔ چین کے برآمد کردہ دفاعی سازوسامان میںجے ایف تھنڈر، ہوئزر ٹینک اور اینٹی شپ میزائل شامل ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستان کی چین سے جنگی ہیلی کاپٹر زZ-10 کی خریداری ہے۔ امریکی دفاعی نیو ز سائٹ کے مطابق چین پہلے ہی پاکستان کوان میں سے تین ہیلی کاپٹر حوالے کر چکا ہے۔ ایڈوانس میںتین ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان ان کا آزمائشی ٹرائل کرے۔ پاکستان چین سے جوہری بیلسٹک میزائل سے لیس جن کلاس ٹائپ 094 آبدوزیں فی الحال پاک فوج کے استعمال میں چین اور پاکستان کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان ہے جن میں نمایاںجے ایف تھنڈرلڑاکا طیارے، جنگی ٹینک، ذوالفقار کلاس فریگیٹ اور عظمت کلاس شامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -