تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی نئی حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست داائر کردی ۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ آئین کے تحت حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے اس لیے نئی حلقہ بندیوں کا کام از سرنو الیکشن کمیشن کو سونپا جائے ۔