کراچی لوڈشیڈنگ بحران‘نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات‘بریفنگ

کراچی لوڈشیڈنگ بحران‘نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کی کے الیکٹرک حکام سے ...
کراچی لوڈشیڈنگ بحران‘نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات‘بریفنگ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا اور چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کے الیکٹرک کا دورہ کیا ۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق دو رکنی کمیٹی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کا جائزہ لے گی اور کراچی میں بجلی کے تعطل اور لوڈشیڈنگ کے بارے میں تحقیقات کریگی۔وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کے الیکٹرک نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے ۔اس موقع پر دو رکنی کمیٹی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات کی جس میں کراچی میں لوڈشیڈنگ اور ترسیل سے متعلق امور پر غورکیا گیا کے الیکٹرک حکام نے سیکرٹری پانی و بجلی اور چیئرمین نیپرا کو بجلی کی فراہمی بارے بریفنگ دی ۔سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداوار‘فراہمی اور ٹرانسمیشن بارے تفصیلات طلب کی گئیں ہیں انہوں نے کہا نیپرا کی ٹیم کراچی میں 15 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کر رہے ہیںاور اس حوالے سے رپورٹ مرتب جائیگی جو منگل کو وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔واضح رہے کراچی میں گزشتہ 8 روز کے دوران گرمی اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے باعث1089 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی