مظفر اویس نے بھائی کی میت لندن میں ہی دفنا دی،واپسی کا فیصلہ بھی موخر کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر نے برطانیہ سے واپسی کا فیصلہ موخر کر دیاہے ۔نجی ٹی وی چینل 92 کے مطابق اویس مظفر کو کچھ عرصہ قبل برطانیہ جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا جہاں اے ایس ایف اہلکاروں نے ان سے پوچھ گچھ کی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی میت پاکستان لانے کیلئے برطانیہ جا رہے ہیں لہذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں جانے دیاگیا۔ لیکن مظفر اویس کے بھائی کی تدفین لندن میں ہی کر دی گئی ہے اور انہوں نے بھی پاکستان واپس آنے کا فیصلہ موخر کر دیاہے ۔