بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کی آنکھیں نکال دیں

بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کی آنکھیں نکال دیں
بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کی آنکھیں نکال دیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی فورسز نے ظلم و ستم کی انتہا کردی اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی قیدی کی آنکھیں نکال دیں، ٹانگیں کاٹ دیں اور اسے وحشیانہ تشدد کرکے اس کی لاش واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ چھ سال قبل ایک پاکستانی شہری غلطی سے سرحد عبور کرگیا جسے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا بھارتی سیکیورٹی فورسز کے لوگ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پاکستانی جاسوس قرار دینے کی کوشش کرتے رہے چنانچہ اس کا کیس عدالت میں چلا گیا، عدالت اس کی رہائی کے احکامات جاری کرتی مگر اس سے پہلے ہی انتہائی دردناک طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اس کی آنکھیں نکال لیں، ٹانگیں اور جسم کے دیگر اعضا کاٹ دئیے اور پھر اس کی لاش واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔

مزید : اسلام آباد