کاہنہ میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کو چائلڈپروٹیکشن نے تحویل میں لے لیا

کاہنہ میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کو چائلڈپروٹیکشن نے تحویل ...
کاہنہ میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کو چائلڈپروٹیکشن نے تحویل میں لے لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کاہنہ میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کو چائلڈپروٹیکشن نے تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں گزشتہ روز گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کو چائلڈپروٹیکشن نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ڈائریکٹر چائلڈپروٹیکشن بیوروکا کہنا ہے بچی کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے گاانہوں نے کہا بچی پر تشدد کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اوربچی پر تشدد کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : لاہور