میں کیوں بتاﺅں زرداری میرے شوہر ہیں یانہیں: ڈاکٹر تنویر زمانی

میں کیوں بتاﺅں زرداری میرے شوہر ہیں یانہیں: ڈاکٹر تنویر زمانی
میں کیوں بتاﺅں زرداری میرے شوہر ہیں یانہیں: ڈاکٹر تنویر زمانی

  

لاڑکانہ (این این آئی) پیپلزپارٹی امریکا کی صدر ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں میں کیوں بتاﺅں، میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور میں پاکستان آگئی ہوں اور ان کا کام کروں گی، وہ ایک دو ہفتوں میں ملک واپس آجائیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سندھ میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہناتھا کہ جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے، چاہے اس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ہی کیوں نہ ہوں۔ سوشل میڈیا پر آصف علی زردری کی آپ سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے کہ سوال کے جواب میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھ پر لوگ کیا الزامات عائد کرررہے ہیں، آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں میوں کیوں بتاﺅں، میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میں آصف زردری کی دل سے عزت کرتی ہوں اور بلاول بھٹو زرداری میری اولاد کی طرح ہے۔ ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنے کوآرڈینیٹر فرہاد جاڑل، سیاف کے مرکزی جنرل سیکٹری زوہیب بٹ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں، اس موقع پر انوں نے شہید بھٹو کی قبر پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا کہ وہ پارٹی میں مینی فیسٹو پر عمل درآمد کریں گی جبکہ انہوں نے اپنے طور پر مینی فیسٹو میں نوکرپشن، میرٹ، نولینڈ مافیا کا اضافہ بھی کیا۔

مزید :

لاڑکانہ -