این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی

این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی
این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ان کے وکیل اسجد سعید نے حتمی دلائل کا آغاز کیا۔انتخابی عذرداری کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے سربراہ کاظم ملک نے کی۔ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیںچیئرمین تحریک ان©صاف دھاندلی کے حوالے سے کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر بھی ایاز صادق کے وکیل اسجد سعید دلائل پیش کرینگے۔