پنجاب پولیس میں1100 جاسوس بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس میں1100 جاسوس بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب پولیس میں1100 جاسوس بھرتی کرنے کا فیصلہ

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں 1100 جاسوس بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ جاسوس پنجاب پولیس کے خفیہ ادارے سپیشل برانچ میں تعیانت کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس مشتبہ افراد کے علاوہ سپیشل برانچ میں تعینات بعض ایسے ملازمین جو مبینہ کرپشن اور رشوت سمیت دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں نوٹ پائے جاتے ہیں ان کی نگرانی بھی کریں گے۔

گریجوایٹ جاسوسوں کی تعداد 100 رکھی گئی ہے جبکہ ایف اے پاس جاسوس 1000 ہوں گے۔ لاہور میں 20، شیخوپورہ۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ڈی جی خان میں فی 8,8، گوجرانوالہ، راولپنڈی میں 12,12، ملتان میں 10، ساہیوال اور بہاولپور میں سات سات بی پاس جاسوس بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ایف اے پاس 1ہزار جاسوس میں سے لاہور کے لئے 122، شیخوپورہ 25، ننکانہ صاحب 16، قصور 26، گوجرانوالہ 44، حافظ آباد 14، گجرات 28، منڈی بہاﺅالدین 16، سیالکوٹ 33، نارووال 20، راولپنڈی 44، اٹک 21، جہلم 18، چکوال 16، فیصل آباد 57، جھنگ 19، چنیوٹ 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، سرگودھا 38، خوشاب 14، میانوالی 25، بھکر 17، ملتان 46، خانیوال 24، وہاڑی 24، لودھراں 15، ساہیوال 23، اوکاڑہ 24، پاکپتن 17، ڈیرہ غازی خان 26، راجن پور 22، مظفر گڑھ 28، لیہ 13، بہاولپور 34، بہاولنگر 28 اور رحیم یار خان کیلئے 34جاسوس بھرتی کئے جائیں گے۔

مزید :

فیصل آباد -