متحدہ کارکن وقاص شاہ قتل کیس ،عدالت نے ملزم کو 14روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

متحدہ کارکن وقاص شاہ قتل کیس ،عدالت نے ملزم کو 14روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس ...
متحدہ کارکن وقاص شاہ قتل کیس ،عدالت نے ملزم کو 14روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم آصف کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم آصف کو انسدا د دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں ملزم کے وکیل کا کہناتھا کہ سب جانتے ہیں متحدہ کا کارکن رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ،اس لیے ملزم آصف کو رہا کیا جائے جبکہ وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے رینجرز کی موجودگی میں وقاص شاہ کو قتل کیا ۔دورا ن سماعت لا آفیسر کا کہناتھا کہ وقاص شاہ قتل کیس میں ملزم رینجرز کی تحویل میں ہی اور نہی ہی رینجرز ا س کیس کی مدعی ہے ۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو وکلاءکے کہنے پر رہا نہیں کیا جاسکتا ،وقاص شاہ کے قتل کے باعث شہر میں دہشت پھیلی اور یہ منظور پورے شہر نے دیکھا ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر عزیز آباد پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -