بجلی کا بیڑا غر ق پیپلز پارٹی نے کیا،ہم نے بتدریج لوڈ شیڈنگ کم کی ہے :عابد شیر علی

بجلی کا بیڑا غر ق پیپلز پارٹی نے کیا،ہم نے بتدریج لوڈ شیڈنگ کم کی ہے :عابد شیر ...
بجلی کا بیڑا غر ق پیپلز پارٹی نے کیا،ہم نے بتدریج لوڈ شیڈنگ کم کی ہے :عابد شیر علی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا مملکت عابد شیرعلی نے کہاہے کہ بجلی کے نظام کا بیڑہ غرق تو پیپلز پارٹی نے کیاہ ہے ،ہم نے لوڈ شیڈنگ بتدریج کر دی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ،شہروں میں 90سے 95فیصد جبکہ دیہات میں 80سے 85فیصد بجلی فراہم کی جارہی ہے اور زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول اخبارات میں دے دیا تھا اور بجلی چوری کرنے والوں کو بجلی نہیں دی جائے گی۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ کراچی میں گرمی کی شدت سے اموا قومی نقصان ہے اور قومی اسمبلی میں بحث کے بعد ہی اصل وجوہات معلوم ہو سکیں گی ۔

ان کا کہناتھا کہ بی بی سی رپورٹ میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات سے متعلق وزارت داخلہ نے حکومت برطانیہ کو خط لکھا دیاہے اور الزامات لگنے سے کوئی مجرم نہیں ہوجاتا ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔بی بی سی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ کراچی میں ن لیگ نے امن قائم کیاہے ،ٹارگٹ کلکر ز اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے اور مکمل امن قائم کر کے ہی دم لیں گے ۔

مزید :

فیصل آباد -