مطلوبہ گیس پر یشر کی عدم فراہمی ، تاریخ میں پہلی بار سٹیل ملز کی پیداوار صفر

مطلوبہ گیس پر یشر کی عدم فراہمی ، تاریخ میں پہلی بار سٹیل ملز کی پیداوار صفر
مطلوبہ گیس پر یشر کی عدم فراہمی ، تاریخ میں پہلی بار سٹیل ملز کی پیداوار صفر

  

کراچی(آئی این پی)ملک کا واحد فولاد ساز ادارہ پاکستان سٹیل پیداواری تاریخ کی بدترین نشیبی کی سطح کو چھوتے ہوئے بالآخر تک آ گیا۔اس کی بنیادی وجہ پاکستان سٹیل کو گزشتہ 2 ہفتوں سے زائد عرصہ سے مطلوبہ و مقررہ گیس پریشر کا نہ ملنا ہے۔جس کے باعث پاکستان سٹیل کے اہم کار خانوں اور بنیادی کار خانہ فولاد سے پیداواری عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ گیس کے پریشرکی فراہمی میں بے قاعدگی کے باعث دونوں بلاسٹ فرنسوںکے پیداواری آغاز اور Stoppage کے تیکنیکی مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے پیداوار معطل ہو گئی۔جبکہ 2عدد لیڈلزکے علاوہ تمام لیڈلز قابل استعمال نہیں ہیں کیونکہ ان لیڈلز کے اندرونی حصے میں دھات جمنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں۔یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

مزید :

کراچی -