غصہ پر کنٹرول، پولیس اہلکاروں کو ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے

غصہ پر کنٹرول، پولیس اہلکاروں کو ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے
غصہ پر کنٹرول، پولیس اہلکاروں کو ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے

  

لاہور (ویب ڈیسک) پولیس اہلکاروں کو غصہ پر کنٹرول سکھانے کیلئے ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے۔ اہلکاروں کے تربیتی نصاب میں ذہنی دباﺅ سے نکلنے کے مضامین کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ٹریننگ سکولز میں پولیس کے تمام کورسز میں ذہنی دباﺅ اور غصہ سے نکلنے کے لئے مضامین کو شامل کیا جارہا ہے جن کا نام اینگر مینجمنٹ اور سٹرس مینجمنٹ رکھاگیا ہے۔ ماہر نفسیات پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبل سے لے کر تمام اہلکاروں اور فیلڈ میں تعینات تمام اہلکاروں کو یہ مضامین پڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ کورسز تمام ڈسٹرکٹ پولیس سکولز میں بھی پڑھائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محمد عچمان خٹک نے مقامی اخبار کو بتایا کہ عملہ کی تربیت سے فیصل آباد، ڈسکہ جیسے واقعات کی روک تھام ہوگی۔ ہماری کوشش ہے کہ ایس او پی پر عمل درآمد ہو، ٹریننگ سکولز میں اس کے لئے خصوصی لیکچر رکھے جارہے ہیں اور ذہنی دباﺅ اور غصہ سے نکلنے کے لئے مضامین کو بھی ہم سلیبس کا حصہ بنارہے ہیں، اس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

مزید : لاہور