عمران فاروق قتل کیس ،سکاٹ لینڈ یارڈ کی5رکنی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عمران فاروق قتل کیس ،سکاٹ لینڈ یارڈ کی5رکنی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
عمران فاروق قتل کیس ،سکاٹ لینڈ یارڈ کی5رکنی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن اور خالد شمیم سے تحقیقات کرکے گی اور ٹیم کی جانب سے ملزموں کے آڈیوں اور ویڈیو بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے ۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی پانچ رکنی ٹیم میں تین تفتیش کار، ایک مترجم اورایک معاون شامل ہے ،سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم معظم علی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جسے کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے تحقیقاتی ٹیم چار سے پانچ روز پاکستان میں قیام کرے گی اور اس دوران انہیں پہلے کی گئی تفتیش سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کا بھی کیس برطانیہ میں جاری ہے جس کی تحقیقات بھی سکاٹ لینڈ یارڈ کر ر ہی، جس کی سماعت نوجولائی کو ہو نی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ قتل ہونے والے عمران فاروق ایم کیوایم کے اہم رہنماﺅں میں شامل ہوتے ہیں اس لیے ان کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیلئے ایم کیوایم کے دیگر اہم رہنماﺅں سے بھی رابطے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -