کراچی میں گرمی اور ہلاکتیں،تحریک طالبان بھی میدان میں آگئی

کراچی میں گرمی اور ہلاکتیں،تحریک طالبان بھی میدان میں آگئی
کراچی میں گرمی اور ہلاکتیں،تحریک طالبان بھی میدان میں آگئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومتیں ابھی اس بات پر جھگڑے میں مصروف ہیں کہ کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے لیکن اس دوران تحریک طالبان پاکستان نے بھی میدان میں کودنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان نے کے الیکٹرک کو خبردار کیا ہے کہ ادارہ اپنی روش فوراً تبدیل کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ بجلی بحران کی سب سے اہم وجہ کے الیکٹرک عہدیداران کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہا گر جلد ہی لوگوں کو اس لوڈشیڈنگ سے نجات نہ دی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

کراچی -