ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے ایم سی سلیم خان کاگھرکے 21افراد کو ملازمت پر رکھنے کا اعتراف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیاہے ،جس میں ایک افسر کے گھر کے 21افراد کو ملازم رکھا ہوا تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد حیات نے گرفتا ر ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم خان کو پیش کیا جس نے میڈیاپر آکر اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں سے رشوت کے پیسے اکھٹے کرتا تھا جوکہ اوپر والے درجے کے بیوروکریٹس میں تقسیم کیے جاتے اور ان پیسوں میں سے مجھے منتھلی ملتی تھی ۔ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے گھر کے 21افراد کے ایم سی کے ملازم تھے جن میں سے صرف 2افراد کام رکرتے تھے جبکہ باقی کام نہیں کرتے تھے اور وہ تنخواہوں کی مد میں سات لاکھر روپے حاصل کرتے تھے ۔ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی 64سالہ ساس بھی کے ایم سی کی ملازم ہے ۔