بی بی سی رپورٹ سے چھپا ہوا گند سامنے آرہا ہے: حافظ سعید

بی بی سی رپورٹ سے چھپا ہوا گند سامنے آرہا ہے: حافظ سعید
بی بی سی رپورٹ سے چھپا ہوا گند سامنے آرہا ہے: حافظ سعید

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے بھارت کو افغانستان سے نکالنا بہت ضروری ہے، تخریب کاری میں انڈیا ملوث ہے، بی بی سی کی رپورٹ نے بہت کچھ واضح کردیا اب چھپا ہوا گند سامنے آرہا ہے، گرمی اور لاشوں پر سیاست نہ کی جائے، انہوں نے گوجرانوالہ میں نماز جمعہ کے اجتماع اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے واٹر ریسکیو سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پورے ملک میں ہر پچاس کلومیٹر کے فاصلہ پر ریسکیو سنٹر قائم کررہے ہیں تاکہ روڈ ایکسیڈنڈٹ، آگ لگنے اور پانی میں ڈوبنے جیسے کسی بھی حادثہ کے پیش نظر متاثرین کو فوری طبی امداد پہنچائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ مودی ڈھاکہ میں کھڑے ہوکر کہتا ہے کہ ہم نے مشرقی پاکستان کو توڑا، اسے جرائم کا حساب دینا پڑے گا، ایم کیو ایم کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ نے بہت کچھ واضح کردیا، امید ہے کہ ملک میں صفائی ہوجائے گی۔

مزید : گوجرانوالہ