فوج نے سب کچھ کرنا ہے تو سیاستدانوں کا کیا فائدہ؟ علامہ اشرفی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کیا کراچی میں مرنیوالوں کے لئے تدفین کا بندوبست بھی فوج نے ہی کران ہے جب فوج نے سب کچھ کرنا ہے تو پھر سیاستدانوں کا کیا فائدہ؟ مسلم امہ کو نظریاتی طور پر متحد کرنے کی کوئی مربوط کوشش ہونی چاہیے۔ ایکسپریس کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مولانا نے گفتگو میں کہا کراچی میں آج بھی لوگ گرمی سے مارے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کہاں ہے شہر قائد میں لوگ تدفین کے لئے پڑے ہوئے ہیں مرنے والوں کو دفنانے کے لئے جگہ نہیں ہے کیا یہ بھی ہم رینجرز اور کور کمانڈر کراچی سے کہیں کہ مرنے والوں کے لئے جگہ تلاش کریں تاکہ ان کو دفنایا جاسکے، کیا یہ ممکن نہیں ہے کہ کراچی میں چند لوگ کوئی جگہ قبرستان کے لئے وقف کردیں؟ مجھے نہیں لگتا کہ قائم علی شاہ براہ راست کسی کرپشن میں ملوث ہوں لیکن یہ ممکن ہے کہ ان کی موجودگی میں کرپشن کی گئی ہو جو ان کی نظر سے اوجھل رہی ہو۔ میں اس مفروضے کو نہیں مانتا آصف علی زرداری یا فریال تالپور کسی کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے ہیں، وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کوئٹہ کے حالات پر بھی توجہ کرلیں اور وہاں پر بھی پانی اور لوڈشیڈنگ پر نظر ڈال لیں، جب فوج نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو پھر سیاستدانوں کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم اگلے ایک دو روز میں کراچی جارہے ہیں میں تو چاہتا ہوں تحقیقاتی کمیٹی بنائیں جو پتہ چلائے کراچی میں لوگ کیسے مرگئے۔ میرے نزدیک اس وقت سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ کسی مردے کو دفنانے کے لئے زائد پیسے وصول کئے جائیں، ان گورکنوں کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے، کویت کی مسجد میں دھماکے کی وجہ نئے فتنے ہیں۔