جبری زکوٰۃ اور فطرہ وصول کرنے کی اطلاع رینجرز کو دیں، کراچی بھر میں بینرز آویزاں
کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مکینوں کو دہشت گردوں اور بھتہ خوروں سے بچانے کیلئے رینجرز نے کراچی بھر میں بینرز آویزاں کردئیے ہیں کہ اگر کوئی آپ سے جبری زکوٰة اور فطرہ وصول کررہا ہے تو اس کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر رینجرز کو دیں۔ مزید تحریر ہے کہ زکوٰة اور فطرہ دینے سے پہلے اطمینان کرلیں کہ کہیں آپ کی رقم دہشت گردی کے لئے استعمال تو نہیں ہورہی ہے۔