516 خواتین سمیت 40 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

516 خواتین سمیت 40 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
516 خواتین سمیت 40 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور محمد امین وینس کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے رواں سال میں اب تک 40864 شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس اور 123562 افراد کو لرنر جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں 516 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پولیس عوام دوستی، شہریوں کی سہولت اور راہنمائی کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی شرح میں خاطر خوا اضافہ ہوا ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے لائسنسنگ برانچ میں جدت اور بہتری کرتے ہوئے ٹیسٹ اور میرٹ کو بنیاد پر بنا کر عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں خواتین کیلئے علیحدہ خصوصی کلاسز شروع کرنے سے ڈرائیونگ سیکھنے اور لائسنس کے حصول کیلئے آنے والوں میں خواتین کی شرح زیادہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال تب تک 516 خواتین سمیت 40864 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں 123562 شہری لرنر بھی بنواچکے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے ڈی ایس پی لائسنسنگ کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والوں کی سہولایت کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن راہنمائی کریں۔

مزید : لاہور