منگلا ڈیم میں دراڑیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے خط لکھ دیا

منگلا ڈیم میں دراڑیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے خط لکھ دیا
منگلا ڈیم میں دراڑیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے خط لکھ دیا

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آرمی چیف راحیل شریف کو خط لکھ کر آگاہ کیاہے کہ منگلا ڈیم میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں اس کیلئے موثر اقدام کیا جائے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے خط میں کہاہے کہ منگلا ڈیم کی توسیع کا کام انتہائی ناقص کیا گیاہے جس کے باعث اس میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں جس کے باعث اس کے ٹوٹنے کا خطرہ انتہائی زیادہ ہے تاہم اس کیلئے کوئی موثر اقدامات کیے جائیں ۔

واضح رہے کہ اگر منگلا کے ٹوٹنے سے آزاد کشمیر میں آباد لوگوں بہت زیادہ نقصان پہنچے گا اس لیے وزیراعظم نے بر وقت ہی راحیل شریف کو خط لکھ کر اس سے متعلق آگاہ کر دیاہے ۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں