عوامی تحریک کا ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کیلئے ڈی سی او کو خط‘حکومت کا سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

عوامی تحریک کا ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کیلئے ڈی سی او کو خط‘حکومت کا ...
عوامی تحریک کا ڈاکٹر طاہر القادری کی سکیورٹی کیلئے ڈی سی او کو خط‘حکومت کا سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر سکیورٹی کیلئے ڈی سی او کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 29 جون کی صبح 7 بجے لاہور پہنچے گے اور انہیں جلوس کی صورت میں ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاﺅن جلوس کی صورت میں لایا جائیگا اور اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگر طاہر القادری کو سکیورٹی خدشہ ہے تو ہر صورت سکیورٹی فراہم کی جائےگی انہوں نے کہا عوامی تحریک کے سربراہ پاکستان آئیں پنجاب حکومت انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے۔

مزید :

لاہور -