تحریک انصاف نے گرمی کی شدت سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی

تحریک انصاف نے گرمی کی شدت سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کیخلاف ...
تحریک انصاف نے گرمی کی شدت سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ کو کو ٹھہراتے ہوئے سندھ حکومت اور کے الیکٹر ک کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے میں درخواست جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر عمران اسماعیل کارکنوں کے ہمراہ سول لائنز تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے جس پر پولیس اہلکار کا کہناہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وصول کرلی گئی ہے تاہم درخواست کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ مقدمہ کس کیخلاف درج کرنا ہے ۔

کراچی میں گرمی کی شدت سے اب تک 1000ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سینکڑوں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔تحریک انصاف کا کہناہے کہ یہ سب سندھ حکومت کی غفلت اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہواہے اور اگر سندھ حکومت ذمہ داری کامظاہرہ کرتی اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جاتی تو کئی قیمتی جانیں بچائیں جاسکتی تھیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں