کیا ایان علی کسی بڑی شخصیت کے بچے کی ماں بننے والی ہیں؟صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

کیا ایان علی کسی بڑی شخصیت کے بچے کی ماں بننے والی ہیں؟صحافی کا تہلکہ خیز ...
کیا ایان علی کسی بڑی شخصیت کے بچے کی ماں بننے والی ہیں؟صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایان علی اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ ہے ۔انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایان علی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے۔ اپنی کچھ ٹویٹس میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکام نے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا ہے اور بہت جلد اس بات کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا کہ ایان علی کسی معروف شخصیت کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔اپنی ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایان علی اور دبئی میں بیٹھی ایک شخصیت کے لئے یہ ایک بری خبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایان علی پاس سے جو رقم برآمد ہوئی وہ اصل میں بطور گفٹ انہیں دی گئی۔کچھ روز قبل یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ ڈاکٹروں نے ایان علی کو مختلف ٹیسٹ کروانے کا کہا تھا لیکن انہوں نے حمل ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں