پیاز کے ذریعےدمہ اور پھپھڑوں کے امراض کا موثر علاج،قدیم ترین آزمودہ نسخہ جانئے
نیویارک(نیوزڈیسک)ماحولیاتی آلودگی،ملاوٹ والی خوراک اور تمباکو نوشی کی عادات کی وجہ سے سانس کی بیماریاں جیسے دمہ،کھانسی اور پھیپھڑوں کے امراض عام ہوتے جارہے ہیں اور ہم ان سے نجات کے لئے مختلف طرح کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو ان بیماریوں سے نجات کے لئے ایک قدیم نسخہ بتائیں گے اور جس پر عمل کرکے آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔
اجزاء
دو کپ میپل سیرپ
ایک پاﺅنڈ (آدھ کلوسے تھوڑا سا زیادہ)سرخ پیاز
چھ کپ پانی
دو درمیانے سائز کے لیموں
سات چمچ خالص شہد
بنانے کا طریقہ
میپل سیرپ کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پہلے سے کٹے ہوئے پیاز ملا کر تھوڑی دیر کے لئے پکا لیں اور پھر اس میں پانی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر اس محلول کو تب تک پکائیں جب تک پانی ایک تہائی سے زیادہ کم نہ ہوجائے۔اب اس محلول کو ٹھنڈا کرلیں اور ساتھ ہی لیموں کا رس نکال کر رکھ لیں۔تھوڑی دیر بعد شہد اور لیموں کے رس کو محلول میں ڈال دیںاور اچھی طرح چھان لیں۔ساری رات اس محلول کو رکھنے کے بعد صبح کے وقت اسے ایک بوتل میں ڈال لیں۔
استعمال کا طریقہ
ہر کھانے سے قبل اس محلول کا ایک بڑاچمچ پی لیں۔اس محلول کو تب تک استعمال کریں جب تک آپ کی صحت ٹھیک نہ ہوجائے۔بچوں کو ایک چھوٹا چمچ ہر کھانے سے پہلے دیا جائے۔