کولہوں ،پیٹ اور ٹانگوں سمیت جسم کے مختلف حصوں سے چربی پگھلانے کیلئے انتہائی مفید مشورے
لندن(نیوزڈیسک)کولہوں،پیٹ ،ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں پر اگر چربی آجائے تو تمام جسم ہی بھدا اور برا لگنے لگتا ہے۔گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان جگہوں سے چربی پگھلانے کے آسان طریقے موجود ہیں۔ان طریقوں پر عمل کرکے نہ صرف اضافی چربی کو پگھلایا جاسکتا ہے بلکہ جسم کی figureکو بھی خوبصورت رکھا جاسکتا ہے۔
بازوﺅں اور بغل کے پاس سے
اگر آپ کی بغلیں موٹی ہوجائیں تو پھر شرٹس پہننے میں بہت زیادہ دقت پیش آتی ہے اور دیکھنے میں انسان عجیب لگتا ہے۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ تھائیرائیڈ صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا ۔ایسی صورت میں آپ کو پراسیسڈ سویابین،چقندر،سٹرابری،بند گوبھی،براکلی اور آڑو سے اجتناب کرنا ہوگا اور سولمون مچھلی،پیاز،جگر،تُناوغیرہ سے تبدیل کرنا ہوگا۔یہ بھی خیال رہے کہ آپ کو ذہنی تناﺅ اور کشمکش سے دور رہنا ہے۔
بازوﺅں کے اوپر
یہاں پر چربی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے ٹیسٹرومون ہارمون صحیح طریقے سے کام نہیں کررہے۔اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ باقاعدگی سے اپنی نیند پوری کریں اور ایسی ورزشیں کریں جن میں جسم کا یہ حصہ کام کرے۔کھانے میں ایواکاڈو،سولومون مچھلی کھائیں۔
کولہوں پر اضافی چربی
آپ کو چاہیے کہ اپنی خوارک میں دہی،سبزی،ریشے والی غذائیں اور پھلوں کے استعمال میں اضافہ کردیں۔اس طرح کے مسئلہ کی وجہ ہارمون ایسٹروجن میں خرابی ہے۔آپ کو یہ بھی چاہیے کہ کاربونیٹیڈمشروبات،کافی اور خواب آور ادویات سے بھی اجتناب کریں۔
کمر کے گرد چربی
یہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ آپ کے جسم میں انسولین قابو سے باہر ہوگئی ہے اور اسے قابو میں لانا ضروری ہے۔اس کے لئے آپ کوچاہیے کہ براکلی،مچھلی،سمندری فوڈکو مختلف طرح کے مصالحہ جات جیسے مرچ،دارچینی اور الائچی کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ ہول گرین بریڈ اور سبز چائے بھی آپ کے لئے بہت مفید ہے۔آپ کو سوڈا اور چینی والی لشروبات سے بھی ہر صورت نجات حاصل کرنی ہے۔