پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، آفریدی

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، آفریدی
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ جارج (ویب ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، انہیں ہمارے ساتھ فل ٹائم کرکٹ روابط بحال کرنے چاہئیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ آئندہ برس بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلوں گا، بگ بیش اور اب کیریبیئن لیگ میں دنیا کے دیگر نامور سٹارز کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ ہے، اس میں ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملتی ہے، آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سٹریکچر حالیہ برسوں میں خاصا بہتر ہوا، اس کی وجہ سے ہماری قومی ٹیم میں اچھے نوجوان پلیئرز آرہے ہیں، ہماری کرکٹ آنے والے دنوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جائے گی۔

مزید :

کھیل -