بلاول صاحب !سندھ کی خدمت کیلئے آئے ہیں تو گھر سے باہر نکلیں :عمران اسماعیل

بلاول صاحب !سندھ کی خدمت کیلئے آئے ہیں تو گھر سے باہر نکلیں :عمران اسماعیل
 بلاول صاحب !سندھ کی خدمت کیلئے آئے ہیں تو گھر سے باہر نکلیں :عمران اسماعیل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بلاول بھٹوزرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب آپ کے والد تو باہر چلے گئے ہیں آپ کو بھیج دیا ہے اگر آپ سندھ کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں تو گھر سے باہر نکلیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب سکیورٹی کی حصار میں نہ بیٹھیں باہر آئیں اور کراچی کی عوام کو مفلسی سے نہ ماریں ۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کی خریدو فروخت یاد ہے وہ آصف علی زرداری کے اے ڈی سی رہے ہیں۔

مزید : قومی