تحریک انصاف کے رہنماءغیاث احمد میلہ انتقال کر گئے

تحریک انصاف کے رہنماءغیاث احمد میلہ انتقال کر گئے
تحریک انصاف کے رہنماءغیاث احمد میلہ انتقال کر گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر مملکت چوہدری غیاث احمد میلہ امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ غیاث احمد میلہ شدید بیمار تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔

غیات احمد سابق سرگودھا سے 3 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ایک مرتبہ وزیر مملکت بھی بنے۔ ذرائع کے مطابق ان کی میت چند روز میں پاکستان لائی جائے گی اور آبائی شہر میں دفن کیا جائے گا۔ غیاث احمد میلہ یوکرین میں پاکستان کے سابق سفیر جنرل (ر) احمد نواز سلیم میلہ کے انتہائی قریبی عزیز بھی تھے۔

مزید : سرگودھا /اہم خبریں