پاکستان کی تیونس میں دہشتگردی کی مذمت

پاکستان کی تیونس میں دہشتگردی کی مذمت
پاکستان کی تیونس میں دہشتگردی کی مذمت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تیونس میں ہوٹل پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت کر دی ہے ۔پاکستان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور تیونس میں ہوٹل حملے میں زخمی ہونے والوں کیلئے دعاگو ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کامزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی دلی ہمدردیاں لواحقین کےساتھ ہیں ۔ یاد رہے کہ تیونس میں ہوٹل میں حملے سے 28افراد جاں بحق جبکہ 202افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید : قومی