تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ
تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ایف آئی کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی سندھ شاہد حیات نے بتایا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایف آئی اے کو ملزمان گرفتار کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ شاہد حیات نے مزید بتایا ہے کہ اس نئے ایکٹ کے تحت ایف آئی اے 90 روز تک کسی بھی ملزم کا ریمانڈ لے کر اسے اپنی تحویل میں بھی رکھ سکتی ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل یہ اختیارات رینجرز ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس بھی ہیں ۔