طارق میر کے بیان کے بعد حکومت کی ہچکچاہٹ اور مفاہمت منظور نہیں :شاہ محمود قریشی

طارق میر کے بیان کے بعد حکومت کی ہچکچاہٹ اور مفاہمت منظور نہیں :شاہ محمود ...
طارق میر کے بیان کے بعد حکومت کی ہچکچاہٹ اور مفاہمت منظور نہیں :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے بیان سے قوم چونک گئی ہے اور اب اس بیان کے بعد حکومت کی ہچکچاہٹ اور مفاہمت کی پالیسی منظور نہیں ہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ کوئی معمولی رپورٹ نہیں ہے بلکہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے اور بی بی سی کو یہ مسئلہ عالمی برادری کے سامنے اٹھانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل نہیں چاہتے لیکن قوم حقائق جاننا چاہتی ہے ،ایم کیو ایم کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اس جماعت میں پڑھے لکھے لوگ بھی موجود ہیں ۔
آصف علی زرداری کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی ،زرداری کی محب وطنی پر شک نہیں ہے پر ان کے بیان پر افسردہ ہوں ۔بلاول بھٹوزرداری کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ بلاول کو جنازوں میں شرکت کرکے لوگوں کے دکھ درد بانٹناہوں گے اور پارٹی کا بیڑہ غرق کرنے والے انکلز سے بچنا ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -