خوبرو حسینہ کی باتوں میں آ کر دو پائلٹ اپنی نوکری گنوا بیٹھے

خوبرو حسینہ کی باتوں میں آ کر دو پائلٹ اپنی نوکری گنوا بیٹھے
خوبرو حسینہ کی باتوں میں آ کر دو پائلٹ اپنی نوکری گنوا بیٹھے

  

بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) ارجنٹینا کے دو پائلٹوں نے ایک خوبرو ماڈل کے حسن کے اسیر ہوکر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے بدترین روگردانی کرتے ہوئے ماڈل کو ٹیک آف کے دوران طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت دے دی۔

اخبار ”دی مرر“ کا کہنا ہے کہ بیونس آئرس ایئرپورٹ سے سانتافے کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز کے دوپائلٹوں کی ٹیک آف کے دوران ماڈل وکی زیاپولی ٹاکس کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ماڈل یہ کہتی نظر آتی ہے کہ اب وہ رفتار زیادہ کرے گی اور ٹیک آف کرے گی اور ساتھ ہی وہ مختلف بٹن دباتی نظر آتی ہے گویا کہ وہ تجربہ کار ماہر پائلٹ ہو۔ اسی دوران پائلٹ اور کوپائلٹ ماڈل کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آتے ہیں، وہ ماڈل کو کہتے ہیں کہ وہ بھی جہاز کی ملکیت میں کچھ حصہ دار ہے کیونکہ وہ حکومت کو ٹیکس ادا کرتی ہے۔

ارجنٹینا ایئرلائن کے سربراہ پیٹروسیوزوچی کا کہنا تھا کہ پائلٹوں نے غیر مجاز شخص کو کاک پٹ میں بلا کر بین الاقوامی فضائی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دونوں پائلٹوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس