شوہر کے اے ٹیم نے بیوی کو کروڑوں کا مالک بنا دیا ،مگر اس طرح نہیں جس طرح آپ سوچ رہے ہیں

شوہر کے اے ٹیم نے بیوی کو کروڑوں کا مالک بنا دیا ،مگر اس طرح نہیں جس طرح آپ ...
شوہر کے اے ٹیم نے بیوی کو کروڑوں کا مالک بنا دیا ،مگر اس طرح نہیں جس طرح آپ سوچ رہے ہیں

  

منیلا (نیوز ڈیسک) لاٹری جیتنے کیلئے کوئی مالی امور کے ماہرین سے مشورہ کرتا ہے تو کوئی کسی پیر فقیر کی مدد لیتا ہے لیکن ایک فلپائنی خاتون نے اپنے خاوند کے اے ٹی ایم نمبر پر بھروسہ کیا اور اس نمبر والا ایک ٹکٹ خرید لیا، اور جب قرعہ اندازی ہوئی تو پتا چلا کہ اس نے 62 کروڑ روپے کا انعام جیت لیا تھا۔

سرکاری لاٹری فلپائن چیریٹی سویپ سٹیکس آمسن کے جنرل منیجر ہوزے فرڈینینڈ نے بتایا کہ خوش قسمت خاتون کے خاوند کا اے ٹی ایم نمبر 01-06-08-27-30-35 تھا جس سے تقریباً تین کروڑ دیگر نمبروں میں سے منتخب ہوکر خاتون کو مالا مال کردیا۔ جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا تھا کہ کسی نے اے ٹی ایم نمبر کا انتخاب کرکے لاٹری جیت لی۔ اس سے پہلے لوگ اپنی سالگرہ کی تاریخ اور فون نمبر والی ٹکٹیں خرید کر لاٹری جیت چکے ہیں۔ لاٹری جیتنے والی خاتون کی عمر 46 سال ہے جبکہ ان کے خاوند 60 سال کے ہیں۔ خوش قسمت خاتون نے جیتی گئی رقم کو اپنے پانچ بچوں، خاوند اور کچھ عزیزوں میں بانٹ دیا ہے۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس