کسی بھی ملک کی معیشت تعمیرات سے پروان نہیں چڑ ھ سکتی:پرویز رشید

کسی بھی ملک کی معیشت تعمیرات سے پروان نہیں چڑ ھ سکتی:پرویز رشید
کسی بھی ملک کی معیشت تعمیرات سے پروان نہیں چڑ ھ سکتی:پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے توحکمر ان پارٹی مسلم لیگ ن اپنے ہر دور حکومت میں تعمیرات کی طرف زیادہ توجہ دیتی ہے مگر اب وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت تعمیرات سے پروان نہیں چڑھ سکتی ملک کی ترقی تعلیم کو فروغ دینے سے ہی ممکن ہے ۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں جرمنی کی طرح جنگ عظیم کا سامنا نہیں تھا اگر ہم پاکستان کے وسائل لوگوں کی تعلیم پر خرچ کرتے تو اس سے زیادہ فائدہ حا صل کیا جا سکتا تھا۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو مضبوط کرنا ہوگا اگر نوجوان تعلیم یافتہ ہوں گے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -