خاتون نے عاشق سے پیچھا چھڑانے کیلئے تمام حدیں پار کر دیں،ایسا انوکھا اقدام کر ڈالا کہ ہر کوئی چکرا کر رہ جائے

خاتون نے عاشق سے پیچھا چھڑانے کیلئے تمام حدیں پار کر دیں،ایسا انوکھا اقدام ...
خاتون نے عاشق سے پیچھا چھڑانے کیلئے تمام حدیں پار کر دیں،ایسا انوکھا اقدام کر ڈالا کہ ہر کوئی چکرا کر رہ جائے

  

برلن (نیوز ڈیسک) آپ نے دنیا کے بڑے بڑے ڈرامہ بازوں کے بارے میں سناہوگا لیکن جسم پر کیچپ مل کر خود کو مقتول ظاہر کرنے والے ڈرامے باز کا کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا۔

جرمن شہر Buckeburg کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک شدید گھبرائے ہوئے شخص نے فون کرکے اطلاع دی کہ اس کی سابقہ محبوبہ کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو پتا چلا کہ خاتون نے انتہائی عجیب و غریب کام کیا تھا اور اپنے جسم پر وافر مقدار میں کیچپ مل کر اپنے قتل کا ڈرامہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرامے باز خاتون اور اطلاع دینے والے مرد کے درمیان ناجائز تعلق رہا تھا۔ جب خاتون نے اپنے ناجائز دوست سے تعلق ختم کرکے اپنے خاوند سے سے دوبارہ صلح کرلی تو ناکام عاشق نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور خاتون کے پیچھے پڑا رہا۔ خاتون نے جان چھڑوانے کیلئے خود کو کیچپ میں لت پت کیا اور کسی جاننے و الے کے ذریعے اپنے ’قتل‘ کی تصاویر اپنے دیوانے عاشق کو بھجوادیں۔ بیچارے عاشق نے واقعی تصاویر کو حقیقت سمجھ لیا لیکن جب پولیس تحقیق کیلئے پہنچی تو خاتون کے حیرت انگیز ڈرامے کا پول کھل گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس