بےوقوف اژدھے نے ایسا شکار نگل لیا کہ ہضم نہ ہوسکا،اپنے ہی جسم کے چیتھرے اڑ گئے

بےوقوف اژدھے نے ایسا شکار نگل لیا کہ ہضم نہ ہوسکا،اپنے ہی جسم کے چیتھرے اڑ ...
بےوقوف اژدھے نے ایسا شکار نگل لیا کہ ہضم نہ ہوسکا،اپنے ہی جسم کے چیتھرے اڑ گئے

  

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) خوفناک اژدھے ہر طرح کے جانوروں کو کھاجانے کی شہرت رکھتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں ایک اژدھے کو ایک بڑی سیہہ کو کھانا بہت مہنگا پڑگیا اور بیچارہ تڑپ تڑپ کے دردناک موت کا شکار ہوگیا۔

لیک ایلینڈ جنگلی پارک کی منیجر جینفر فلر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 12 فٹ لمبے راک پائتھن نے تقریباً 14 کلو گرام وزنی کانٹوں سے بھری سیہہ کو نگل لیا تھا لیکن اس کے کانٹوں کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اژدھے کی ہلاکت سیہہ کو نگلنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اسے باہر اگلنے کی کوشش میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سیہہ اژدھے کی خوراک کا حصہ ہے اور راک پائتھن اژدھے اکثر سیہہ کھاتے رہتے ہیں۔ اس اژدھے نے بھی سیہہ کو کامیابی سے نگل لیا تھا لیکن جب اس کے پھولے ہوئے جسم کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد اس کے قریب جمع ہوگئی تو یہ پریشان ہوگیا اور سیہہ کو باہر اگلنے کی کوشش کرنے لگا تاکہ اپنا جسم ہلکا کرکے فرار ہوجائے۔ اسی کوشش کے دوران سیہہ کے کاٹنے اس کے جسم کے اندرونی نرم حصوں میں پیوست ہوگئے اور یہ ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے اژدھے کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس