سعودی حکومت کا اہم فیصلہ،غیرملکیوں کیلئے زبردست سہولت

سعودی حکومت کا اہم فیصلہ،غیرملکیوں کیلئے زبردست سہولت
سعودی حکومت کا اہم فیصلہ،غیرملکیوں کیلئے زبردست سہولت

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ایک تازہ فیصلے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے کا اجراءسارا سال بغیر کسی وقفے کے جاری رکھا جائے گا اور حکومتی ضوابط کے مطابق اس ویزے کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔

”عرب نیوز“ نے محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزٹ ویزے کی کل مدت چھ ماہ ہوگی جبکہ وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ کرکے اس مدت میں اضافہ بھی ممکن ہوگا۔ اگر ویزے کا اجراءایک ماہ کیلئے ہوگا تو اس کی تجدید بھی ہر ایک ماہ بعد کروانا ہوگی جبکہ تین ماہ کیلئے جاری ہونے والے ویزے کی تجدید بھی ہر تین ماہ بعد ممکن ہوگی۔ ویزے کی مدت میں اضافہ وزارت داخلہ کی ابشیر سروس کے ذریعے ممکن ہوگا اور ویزے کی تجدید کا عمل یونیفائڈ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔

اگر کوئی شخص ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کرے گا تو پہلی خلاف ورزی پر 15 ہزار ریال کا جرمانہ کیا جائے گا اور مملکت سے نکال دیا جائے گا۔ اگر کوئی شخص دوسری مرتبہ اسی جرم کا مرتکب ہوگا تو 25 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ تین ماہ قید بھی ہوگی جبکہ تیسری دفعہ یہی جرم کرنے والے کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

 

مزید : بین الاقوامی