دیکھنا کہیں کوئی بچ نہ جائے!سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے بارے میں اہم ترین حکم نامہ جاری کر دیا

دیکھنا کہیں کوئی بچ نہ جائے!سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے بارے میں اہم ترین ...
دیکھنا کہیں کوئی بچ نہ جائے!سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے بارے میں اہم ترین حکم نامہ جاری کر دیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج کی طرف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مکہ اور مدینہ میں فارن ٹریول آفسز کے آپریشن کو محدود کردیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد تمام زائرین مملکت سے رخصت ہوجائیں اور ان میں سے کوئی مملکت میں موجود نہ رہ جائے۔

”عرب نیوز“ کے مطابق فارن ٹریول آفسز زائرین کے ویزا کی سہولت، تجدید، ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ایک ایجنٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ماضی میں یہ دفاتر سال بھر کام کرتے تھے اور زائرین کا ویزا ختم ہونے کے باوجود ان کے قیام کو ممکن بناسکتے تھے۔ اب نئے سرکلر کے تحت ان دفاتر کے کام کو صرف حج کے دنوں تک محدود کردیا گیا ہے تاکہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے بعد مملکت میں قیام نہ کرسکیں۔

مزید : بین الاقوامی