آپ اپنی ذاتی معلومات فیس بک پر ڈالتے رہتے ہیں ،آپ کی اس بے وقوفی کے بارے میں کمپنی کے بانی کے کیا خیالات ہیں؟پڑھیے اور شرمندہ ہوں

آپ اپنی ذاتی معلومات فیس بک پر ڈالتے رہتے ہیں ،آپ کی اس بے وقوفی کے بارے میں ...
آپ اپنی ذاتی معلومات فیس بک پر ڈالتے رہتے ہیں ،آپ کی اس بے وقوفی کے بارے میں کمپنی کے بانی کے کیا خیالات ہیں؟پڑھیے اور شرمندہ ہوں

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فیس بک کے شوقین اکثر لوگ اپنی ذاتی معلومات، جن میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہوتی ہیں، بڑی فیاضی سے فیس بک پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ جب یہ ویب سائٹ اپنے ابتدائی دور میں تھی تو اس کے بانی مارک زکربرگ بالکل توقع نہیں کررہے تھے کہ لوگ اس قدر بھی بے وقوف ہوسکتے ہیں کہ اپنی ذاتی معلومات اس قدر آسانی کے ساتھ کسی ویب سائٹ کو بھیجنا شروع کردیں گے۔ فیس بک کے 10 سال مکمل ہونے پر ”بزنس انسائیڈر“ نے مارک زکربرگ کے کچھ ذاتی نوعیت کے میسنجر عام کئے ہیں جن میں سے ایک میں انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ذاتی معلومات بھیجنے والوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے ایک نامعلوم شخص سے بات کرکے ہوئے کیا کہا، آپ بھی پڑھیے:

مارک زکربرگ: اگر تمہیں کسی کے بارے میں معلومات کی ضرورت پڑے تو مجھے بتانا، میرے پاس ہزاروں ای میلز، تصاویر، پتے اور SNS ہیں۔

نامعلوم شخص: کیا؟ تم یہ کیسے کرو گے؟

مارک زکربرگ: بس لوگوں نے یہ معلومات بھیج دی ہیں، میں نہیں جانتا کیوں، وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، بے وقوف گدھے۔

تو دوستو، اگرچہ یہ بات بہت تلخ ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ فیس بک کے بانی نے اپنی ویب سائٹ پر دھڑا دھڑ اپنی ذاتی معلومات بھیجنے والوں کو پرلے درجے کے احمق قرار دیا، اور انہیں گالی بھی دی، جس کا تذکرہ یہاں مناسب نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس