کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ شخص سائیکل پر کیا چیز چرا کر لے جارہاہے ؟چوری کی ایسی دردناک سزا ملی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ شخص سائیکل پر کیا چیز چرا کر لے جارہاہے ؟چوری کی ...
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ شخص سائیکل پر کیا چیز چرا کر لے جارہاہے ؟چوری کی ایسی دردناک سزا ملی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں چوری کی گیس سے بھرا ہوا ایک جہازی سائز غبارہ پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے، برے کام کا برا نتیجہ شاید اسی کو کہتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق لی گوتانگ نامی شخص نے ےز ونگ یوان آئل فیلڈ سے چوری چھپے قدرتی گیس ایک بہت بڑے پلاسٹک کے غبارے میں بھری اور اسے اپنے گھر لے گیا۔ جب وہ اپنی پوتی کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس کی بیوی باورچی خانے میں کھانا پکارہی تھی تو صحن میں رکھا گیس کا غبارہ ایک بڑے دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد لی، اس کی بیوی اور ننھی لڑکی یان یان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور آگ میں لپٹے افراد کی بروقت مدد کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منقتل کردیا گیا۔

دیہاتیوں کاکہنا ہے کہ وہ پچھلے 20 سال سے گیس چوری کر رہے ہیں اور عام طور پر 16 فٹ لمبے اور 6 فٹ چوڑے غبارے گیس سے بھر کر لائے جاتے ہیں۔ اس قسم کا ایک غبارہ پورے مہینے کیلئے ایک خاندان کے باورچی خانے میں آگ جلانے کا مسئلہ حل کردیتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس