بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی مارٹینا ہنگز ایسٹ بورن اوپن ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ہار گئیں

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی مارٹینا ہنگز ایسٹ بورن اوپن ...
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی مارٹینا ہنگز ایسٹ بورن اوپن ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ہار گئیں

  

ایسٹ بورن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی سوئس ساتھی مارٹینا ہنگز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ فرنچ کھلاڑی کیرولین گارشیا اور سلووینیا کی کیٹرینا سروبوٹنک سے ہوا ۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں کیرولین گارشیا اور کیٹرینا سروبوٹنک نے ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی مارٹینا ہنگز کو پانچ، سات اور چھ ۔ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل میں فتح حاصل کر لی ۔ جس کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکیں ۔

مزید : کھیل