جوہر ٹاﺅن سے القائدہ کا اہم رہنماءگرفتار ، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

جوہر ٹاﺅن سے القائدہ کا اہم رہنماءگرفتار ، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد
جوہر ٹاﺅن سے القائدہ کا اہم رہنماءگرفتار ، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جوہر ٹاﺅن کے علاقے شوق چوک سے پولیس نے القائدہ کا کا اہم رہنماءگرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی جس کے دوران انہوں نے القائدہ کے اہم رہنماءحسن ظہیر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے کاروائی کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملزم حسن ظہیر سے لاکھوں روپے سمیت غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم افغان طالبان کو غیر قانونی طریقے سے پیسے بھجوانے میں بھی ملوث ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ القائدہ کے رہنماءحسن ظہیر کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔